وین کھائی میں گرنے سے دو مسافر جاں بحق ہوگئے

وین کھائی میں گرنے سے دو مسافر جاں بحق ہوگئے
وین کھائی میں گرنے سے دو مسافر جاں بحق ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں سپر ہائی وے پر وین کھائی میں گرنے سے دو مسافر جاں بحق اور چھ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے پر غوثیہ چھڑائی کے مقام پر تیز رفتار وین بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری ، حادثے میں دو مسافر جاں بحق اور چھ زخمی ہو گئے۔ پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو وین سے نکال کر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید :

کراچی -