سندھ حکومت نے 3 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل کر دیئے
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے 3 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کا تبادلہ کر کے ان کی جگہ نئے ڈی سی تعینات کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی ایسٹ سمیع صدیقی، ڈی سی ساﺅتھ مصطفی جمال اور ڈی سی کورنگی زبیر چنا کا تبادلہ کرتے ہوئے تینوں ڈپٹی کمشنروں کو محکمہ ایس اینڈ جی ڈی اے کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی سی ساﺅتھ مصطفی جمال قاضی کی جگہ آصف جان، ڈی سی ایسٹ سمیع صدیقی کی جگہ نسیم راجپوت اور ڈی سی کورنگی زبیر چنا کی جگہ آصف جان کو تعینات کیا گیا ہے۔