ٹیکس اصلاحات کمیشن نے عوام سے تجاویز و سفارشات طلب کرلیں
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکس کے نظام میں بہترین کیلئے قائم ٹیکس اصلاحات کمیشن نے عوام سے تجاویز و سفارشات طلب کر لی ہیں جو 30 نومبر تک بھجوائی جا سکتی ہیں۔ ایف بی آر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ کمیشن وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں قائم کیا گیا ہے جو ڈائریکٹ، ان ڈائریکٹ ٹیکسوں اور کسٹمز ٹیرف میں بہتری کیلئے تجاویز دے گا۔ ذرائع کے مطابق انسانی و اشیاءکی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے بارڈر فورس قائم کی جائے گی جبکہ ایف بی آر کی خودمختاری اور انتظامی ڈھانچے کا ازسرنو جائزہ بھی لیا جائے گا۔