سماجی رابطوں کی ویب سائٹس شدت پسندوں کا موثر ہتھیار بن گئیں

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس شدت پسندوں کا موثر ہتھیار بن گئیں
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس شدت پسندوں کا موثر ہتھیار بن گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کو شدت پسندوں نے اپنے نظریات کے ابلاغ کا موثر ذریعہ بنالیا ہے،شدت پسند بھی دور جدید کے تقاضوں کو اپنانے لگے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق داعش کے شدت پسند اپنے موقف اور نظریے کے فروغ کیلئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کا بھرپور استعمال کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ویب سائٹس کے ذریعے عوام کو ڈرانے اور اپنی جانب مائل کیا جارہا ہے۔برطانوی سیکیورٹی اداروں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ویب سائٹس شدت پسندوں کے نظریات کی روک تھام کیلئے سیکیورٹی اداروں سے تعاون بڑھائیں۔