پاک فوج کی جانب سے لینڈ سلائیڈنگ کے سری لنکن متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ

پاک فوج کی جانب سے لینڈ سلائیڈنگ کے سری لنکن متاثرین کیلئے امدادی سامان ...
پاک فوج کی جانب سے لینڈ سلائیڈنگ کے سری لنکن متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک فوج کی جانب سے سری لنکا میں لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین کیلئے امدادی سامان پہنچا دیا گیا، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سری لنکن ہم منصب کو ٹیلیفون کر کے متاثرین کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سری لنکن آرمی چیف لیفٹننٹ جنرل دیا رتنائیکے سے ٹیلی فون پر بات کی ہے اور متاثرین لینڈ سلائیڈنگ کیلئے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ سری لنکا میں لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین کیلئے پاک آرمی کی جانب سے ادویات اور دیگر امدادی سامان قطونائیکہ بندر نائیکے ایئرپورٹ پر سری لنکن حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ امدادی سامان میں 150 خیمے، 10 جنریٹر،0.7 ٹن ادویات شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی کی جانب سے امدادی سامان کی آج ایک اور کھیپ بھی سری لنکا روانہ کی جائیگی۔

مزید :

اسلام آباد -