سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کمی کے ساتھ 46,400 روپے ہو گئی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت ساڑھے تین سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے اور فی تولہ سونے کی قیمت 46,400 روپے ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 28 ڈالر کمی سے 1,145 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے جو گزشتہ چار سال 10 ماہ کی کم ترین سطح پر ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک بھر میں دس گرام سونے کی قیمت 685 روپے کمی سے 39,771 روپے ہو گئی ہے جبکہ فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کمی کے ساتھ 46,400 روپے ہو گئی ہے۔