بیت الخلاءپھٹ گیا ،نوجوان ہلاک
نیودہلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں پیش آنے والے ایک ناقابل یقین حادثے نے ایک 10 سالہ بچے کی جان لے لی۔ ریاست مہاراشٹرا کے شہر تھین میں بچہ ایک پارک میں دوستوں کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اسے بیت الخلاءجانے کی ضرورت محسوس ہوئی۔ جب وہ بیت الخلاءمیں تھا تو اچانک ایک دھماکہ ہوا اور پتھر کی ایک بڑی سیل اس کے سر پر آگری جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگیا۔ شہر کی میونسپل کارپوریشن کے نمائندہ سنتوش قدم نے بتایا کہ سرکاری بیت الخلاءکے گٹر کا سوراخ کوڑا جمع ہونے سے بند ہوگیا تھا جس کی وجہ سے اس کے اندر گیس جمع ہوتی رہی اور بالآخر یہ دھماکے سے پھٹ گیا۔ گٹر کا بھاری ڈھکن ہوا میں اچھل کر بچے کے سر پر آن گرا جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگیا۔