68 سال گزر جانے کے باوجود بھارت نے پاکستان کے اربوں روپے دبا رکھے ہیں:رپورٹ
لاہور( این این آئی)68سال گزر جانے کے باوجود بھارت نے پاکستان کے اربوں روپے دبا رکھے ہیں، بھارت اور بنگلہ دیش پاکستان کے مجموعی طور پر 14ارب روپے کے مقروض ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں سٹیٹ بینک کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے آزادی کے بعد پاکستان کے حصے میں آنے والا سرکاری خزانہ آج تک نہیں ملا، 1947ءکے زیر گردش نوٹوں، برٹش انڈیا کے خزانے میں سے پاکستان کے حصے میں آنے والا سونا اور طلائی سکّے بھارت نے آج تک دبا رکھے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق ان اثاثوں کی مالیت اب 5ارب 45کروڑ روپے ہے۔ اس طرح سقوط ڈھاکہ کے وقت بھی زیرگردش کرنسی اور دیگر اثاثے بھی تاحال پاکستان کو نہیں ملے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق ان اثاثوں کی مالیت 8ارب 56کروڑ روپے بنتی ہے اور اس طرح بھارت اور بنگلہ دیش پاکستان کے 14ارب روپے کے مقروض ہیں۔