بھارت کا روس سے سب سے بڑا معاہدہ، پاکستانی میزائلوں کے خلاف نظام بنانے کی تیاریاں

بھارت کا روس سے سب سے بڑا معاہدہ، پاکستانی میزائلوں کے خلاف نظام بنانے کی ...
بھارت کا روس سے سب سے بڑا معاہدہ، پاکستانی میزائلوں کے خلاف نظام بنانے کی تیاریاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے روس کے ساتھ تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی معاہدہ کر لیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت بھارت روس سے ایس 400 اینٹی بیلیسٹک میزائل سسٹم(S-400 anti-ballistic missile system) خریدے گا جن کی قیمت700 ارب بھارتی روپے (تقریباً 1100ارب پاکستانی روپے)ہے۔

مزید جانئے: اردن کے عالم نے یہودیوں کے بارے میں بہت بڑا دعویٰ کر دیا، کیا یہ بات درست ہے؟
بھارتی وزارت دفاع کے ذرائع کے حوالے سے یو این آئی انڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ معاہدہ روسی دارالحکومت ماسکو میں دونوں ممالک کے فوجی و تکنیکی تعاون کمیشنز کی ملاقات میں طے پایا ہے۔بھارتی کمیشن کی سربراہی وزیردفاع منوہر پاریکر نے کی جبکہ روسی کمیشن کے سربراہ ان کے ہم منصب سرگئی شوگیو تھے۔ رپورٹ میں اینٹی میزائل سسٹمز کی تعداد بیان نہیں کی گئی۔دوسری طرف بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے دورہ روس کے دوران ایک اور نیوکلیئر سب میرین کے حصول کا معاہدہ بھی طے پانے کا امکان ہے۔ نریندرا مودی رواں سال دسمبر میں روس کا دورہ کریں گے۔