شارجہ ٹیسٹ فیصلہ کن محلے میں داخل ، پاکستان کو جیت کیلئے 8وکٹیں ، انگلینڈ کو 238رنز درکار

شارجہ ٹیسٹ فیصلہ کن محلے میں داخل ، پاکستان کو جیت کیلئے 8وکٹیں ، انگلینڈ کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ (آئی این پی)پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرا ٹیسٹ فیصلہ کن مر حلے میں داخل ہو گیا، ٹیسٹ کے پانچویں روز پاکستان کو جیت کیلئے 8وکٹیں اور انگلینڈ کو جیت کیلئے 238رنز درکار ہیں۔284رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 46رنز بنا لئے ہیں پاکستان اپنی دوسری اننگز میں 355رنز بنا کر آؤٹ ہوگیاچوتھے روز پاکستان نے اپنے تیسرے دن کے سکور 146رنز 3وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا تو پاکستان کی چوتھی وکٹ 152رنز کے مجموعی سکور پر گری جب راحت علی صفر رنز پر جیز اینڈرسن کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔پاکستان کی 5ویں وکٹ 245رنز کے مجموعی سکور پر گری جب مصباح الحق 38رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اظہر علی 34،یونس خان 14،شعیب ملک صفر ،یاسر شاہ 4اور وحاب ریاض 21رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں سٹورٹ براڈ نے 3،جیمز اینڈرسن نے 2،عادل رشید ،معین علی اور سمت پٹیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔284رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 46رنز بنا لئے ہیں ،انگلینڈ کے معین علی 22اور آئن بیل صفر رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، الیسٹرکک 17اور جوئے روٹ6رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں ،پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں شعیب ملک نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔