ٹامس اور راڈک پیرس ماسٹر ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخل

ٹامس اور راڈک پیرس ماسٹر ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس( نیٹ نیوز) جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈوچ اور انکے ہم وطن راڈک سٹیپانک اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈوچ اور انکے ہم وطن راڈک سٹیپانک نے فرانس کے ہربرٹ اور انکے ہم وطن جوڑی دار نیکولس مہوٹ کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔ پیرس میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈوچ اور انکے ہم وطن راڈک سٹیپانک نے سخت مقابلے کے بعد فرانس کے ہربرٹ اور انکے ہم وطن جوڑی دار نیکولس مہوٹ کو 7-6(11-9) اور 6-4 سے زیر کر کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔