مینی پاکیو کیرئیر کی آخری فائٹ عامر خان سے لڑینگے

مینی پاکیو کیرئیر کی آخری فائٹ عامر خان سے لڑینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (آئی این پی)فلپائنی سپر اسٹار باکسر مینی پاکیو اپنے کیرئیر کی آخری فائٹ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان سے کر یں گئے،مقابلہ 9 اپریل کو امریکی شہر لاس ویگاس میں ہو گا۔ معاہدے کے لئے دونوں باکسرز کے درمیان تمام شرائط پر اتفاق ہو گیا ہے۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی باکسر عامر خان اور فلپائنی سپر اسٹار مینی پاکیو کے درمیان مقابلے کے لئے 9 اپریل کے لئے معاہدہ طے پا گیا ہے۔عامر خان اور مینی پاکیو کے درمیان مقابلہ 9 اپریل کو امریکی شہر لاس ویگاس میں ہو گا۔ معاہدے کے لئے دونوں باکسرز کے درمیان تمام شرائط پر اتفاق ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ عامر خان نے امریکی باکسر فلائد مے ویدر فیلڈ کو مقابلے کا چیلنج کیا تھا تاہم انھوں نے عامر خان کا چیلنج قبول نہیں کیا جس کے بعد عامر خان نے فلپائنی باکسر مینی پاکیو سے فائٹ کے لئے رابطے شروع کئے اور بالآخر دونوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا اس حوالے سے مینی پاکیو کا کہنا ہے کہ میری کوشش ہوگی کہ میں کیرئیر کی آخری فائٹ ضرور جیتوں عامر خان بڑا باکسرہے۔