ایتھلیٹ آسکرپسٹوریئس کا کیس نیا رخ اختیار کرگیا

ایتھلیٹ آسکرپسٹوریئس کا کیس نیا رخ اختیار کرگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پریٹوریا(آن لائن) قتل کا کیس جنوبی افریقی ایتھلیٹ آسکرپسٹوریئس کا پیچھا نہیں چھوڑ رہا۔ وہ اپنی سزا کا پانچواں حصہ جیل میں گذار کر پیرول پر رہا ہوچکے ہیں لیکن اب کیس نیا رخ اختیار کرگیا ہے ، استغاثہ کا کہنا ہے کہ دونوں ٹانگوں سے معذور اولمپئن کو اپنی گرل فرینڈ ریوا سٹین کیمپ کے قتل کا مجرم ٹھہرایا جائے۔ مقدمہ کی ایک روزہ سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی جس میں سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کی جج نے فیصلہ سنانے میں قانونی غلطیاں کرتے ہوئے انہیں مجرم قرار نہیں دیا لہٰذا آسکر کو دوبارہ گرفتار کرکے جیل بھیجا جائے۔ سپریم کورٹ نے اگلی کارروائی کے موقع پر فیصلہ سنانے کا اعلان کیا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ عدالت عالیہ کے پانچ ججز پر مشتمل پینل کے پاس تین آپشنز ہیں ، آسکر کو قتل کا مجرم قرار دیا جاسکتا ہے۔