شعیب ملک نے دوسرے کھلاڑیوں کے لیے مثال قائم کی ،وسیم باری

شعیب ملک نے دوسرے کھلاڑیوں کے لیے مثال قائم کی ،وسیم باری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر وسیم باری نے آل راؤنڈر شعیب ملک کے ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے دوسرے کھلاڑیوں کے لیے مثال قائم کی ہے، شعیب ملک نے صحیح راستا چنا ہے، پاکستان میں شاز ونادر ہی ایسا ہوتا ہے کہ بڑا کھلاڑی اپنی مرضی سے ریٹائر ہوجائے۔شعیب ملک کی جانب سے ٹیسٹ کر کٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے وسیم باری کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں شعیب ملک نے صحیح راستا چنا ہے جب انھوں نے محسوس کیا کہ اس فارمیٹ میں وہ خود کوآرام دہ محسوس نہیں کرتے ، اس سیریز سے قبل انھوں نے پانچ سال سے کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلا۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کا یہ اعلان ان کا بہترین رویہ ہے کیونکہ اس طرح کے فیصلے لینا آسان نہیں ہوتا لیکن اگر کوئی دشواری محسوس کرے اور ٹیسٹ کرکٹ کے دباؤ کو برداشت نہیں کرسکتا ہو تو وہی اس بات کو جانچنے کا بہترین شخص ہے کہ اسے کھیل جاری رکھنا چاہیے یا دوسرا راستہ چننا ہے، ایک مشکل فیصلہ لینا یہ ان کی جرات ہے۔