سابق انگلش کرکٹر ٹام گرینوے 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
لندن (اے این این ) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ٹام گرینوے88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ انہوں نے 1951 سے 1969 کے درمیان انگلینڈ کی جانب سے 79 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں انہوں نے 11 سنچریاں سکور کیں اور 4882 رنز سکور کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ وہ انگلینڈ کرکٹ کے سابق کپتان ہونے کے ساتھ ساتھ میلبورن کرکٹ کلب کے 2005 میں صدر بھی رہے اس کے ساتھ ساتھ انہیں لاڈز کرکٹ کلب تاحیات ممبر شب بھی دی گئی ۔
انہوں نے کہاکہ 1972 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی۔ ٹام کی وفات پر کرکٹ کے حلقوں نے گہرے رنجم وغم کا اظہار کیا ہے اور کہاہے کہ ٹام کے جانے سے کرکٹ کی دنیا ایک عظیم کھلاڑی سے محروم ہوگئی ۔