رگبی ورلڈ کپ جیتنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کاوطن واپسی پرشانداراستقبال
آکلینڈ(آئی این پی) مسلسل دوسری باررگبی ورلڈ کپ جیتنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کا وطن واپسی پرشانداراستقبال کیا گیا،رگبی ورلڈ کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے روایتی حریف آسٹریلیا کوشکست دے کرتیسری مرتبہ ٹائٹل جیتا تھا، آل بلیکس ٹیم لندن سے خصوصی طیارے کے ذریعے آکلینڈ پہنچی، ائیرپورٹ ورکرزنے ہاکا ڈانس کرکے کھلاڑیوں کا خیرمقدم کیا،کپتان اورکوچ ٹرافی کے ہمراہ لاؤنج میں پہنچے توسینکڑوں مداحوں نے ٹیم کے حق میں نعرے لگائے، کھلاڑیوں نے مداحوں کے ساتھ تصاویربنوائیں اورآٹوگراف دئیے، آل بلیکس کومقامی پارک میں روایتی ماؤری انداز میں ویلکم کیا گیا،فاتح ٹیم کے استقبال کی تقریب آکلینڈ کے وکٹوریا پارک میں ہوئی جہاں ہزاروں مداح کھلاڑیوں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بیتاب تھے، پلئیرزنے فینزکے ساتھ سیلفیزبھی بنوائیں، آل بلیکس ٹیم فتح کا جشن منانے کیلئے تین دن تک ملک کے مختلف شہروں کا دورہ کرے گی۔