دی انجینئرز پاکستان کاحکومت سے بلوچستان میں اغوا3انجینئر وں کی بازیابی کا مطالبہ
لاہور(کامرس رپورٹر)دی انجینئرز پاکستان نے بلوچستان سے 3انجینئر ز اور ان کے ڈرائیورکے اغوا ہونے پر تشو یش کا اظہا ر کر تے ہوئے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف ، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر اعلی بلو چستان عبدلمالک بلو چ سے اپیل کی ہے کہ اغوا ہو نے والے انجینئر ز کو جلد از جلد بازیاب کروایا جائے ۔گزشتہ روز اجلاس میں دی انجینئرزپاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹر ی اور پاکستان انسٹیٹیو ٹ آف کیمیکل انجیئرنگ کے جوائنٹ سیکرٹری اور ممبر سنٹرل کو نسل انسٹیٹیو ٹ آف پاکستان انجینئر سلیم اللہ سعیدکی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں پاکستان انجینئرنگ کو نسل کے رہنماء و ایگزیکٹو ممبر اور ایف ای آئی ایس سی اے کے سینئر نائب صدرسمیت دیگر موجود تھے۔
انجینئر سلطان محمو د میاں ، پاکستان انجیئرنگ کو نسل کے ایگزیکٹو ممبر انجینئرخالد رشید ، ممبر سنٹرل کو نسل دی انسٹیٹیو ٹ آف انجیئر نگ پاکستان انجینئرمحمد اعجاز ربانی ، تمغہ امتیاز پروفیسر ڈاکٹر علی ساجد ، ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل انجیئرنگ پروفیسر ڈاکٹر سہیل آفتاب قر یشی اوروائس چیئر مین دی انسٹیٹیوٹ آف انجیئر نگ پاکستان انجینئرخالد بشیرمو جو د تھے ۔سلیم اللہ سعید نے کہا کہ انجینئرز کا پاکستان میں غیر محفو ظ ہونے پر دکھ کا اظہار کر تے ہوء کہا کہ 30ستمبر کو عملہ سمیت بلو چستان میں کام کر رہے تھے کہ ان کو اغواء کر کے افغانستان بھیج دیا گیا انجینئر زمیں بادشاہ خان ، اسلم خان اور سدھیر احمد شامل ہیں جن کو تاحال بازیاب نہیں کروایا گیا ۔جس کی دی انجینئر ز پاکستان پر زور مذمت کر تے ہیں۔انھوں نے کہا کہ انجینئر ز اس ملک کے معمار اور ملکی تر قی میں اپنا خون پسینہ ایک کر کے دور دراز علاقوں میں مختلف شعبو ں میں کا م کر رہے ہیں ۔غیر محفو ظ ہیں جس کے لیے حکو مت سے اپیل ہے کہ انجینئرز کو تحفظ فراہم کر تے ہوئے ان کا جائز حق دیا جائے جبکہ اغواء ہو نے والے انجینئرز کو بازیاب کروایا جائے اور حکو مت انجینئرز کو تحفظ دینے کے لیے اقدامات اٹھائے۔