تیل کی عالمی قیمتیں

تیل کی عالمی قیمتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 سنگاپور(اے پی پی) ایشیائی آئل مارکیٹ میں بدھ کو خام تیل کے نرخوں میں استحکام کی صورتحال رہی جس کی وجہ خام تیل کے امریکی ذخائر میں اضافے بارے یو ایس پیٹرولیم انڈسٹری کے اعدادوشمار اور کشیدگی کے باعث لیبیا کے ساحل سے خام تیل کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا ہونے کی خبروں کے باعث سرمایہ کاروں کی محتاط تجارتی سرگرمیاں ہیں۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے دسمبر میں ترسیل کیلئے معاہدے ایک سینٹ کی کمی سے 47.89 ڈالر فی بیرل میں ہوئے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے دسمبر میں ترسیل کے معاہدے 2 سینٹ کے اضافے سے 50.56 ڈالر سی بیرل میں طے پائے۔

مزید :

کامرس -