کوتھم کے چیف ایگزیکٹو لاہور چیمبر کے ہاسپٹیلٹی سیکٹر کی سٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینیر مقرر
لاہور (پ ر )کالج آف ٹورزم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ ( کوتھم) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ، احمد شفیق کو لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے 2015-16کے لئے ہاسپٹیلٹی سیکٹر کی سٹینڈنگ کمیٹی کا کنوینیرنامزد کیا گیا ہے ۔ احمد شفیق ،پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ہاسپٹیلٹی ، ٹریول اور ٹورزم انڈسٹری کو ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں متعارف کروانے کے لئے کوشاں ہیں ۔ ان کاعزم پاکستان میں سیاحوں کی آمد کو بڑھانا ، ہیومن ریسورس کو ترقی دے کر ملازمت کے نئے مواقع پیدا کرنا ، کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور معاشی ترقی کی رفتار کو تیز کرنا ہے ۔ ان مقاصد کے حصول کے لئے وہ چھوٹے ، درمیانے اور بڑے پیمانے پر حکومتی اور نجی اداروں کے اشتراک کو فروغ دینے کے لئے مصروفِ عمل ہیں ۔
علاوہ ازیں ، مختلف بین الاقوامی فورمز ، نمائشوں ، روڈ شوز اور دیگر تقریبات میں پاکستان کی بھر پور نمائندگی کرتے ہوئے وطن عزیز کے امیج کو دنیا بھر میں بہتر بنا نا ہے ۔ احمد شفیق ،ماہرین تعلیم ، پالیسی میکرز اور دیگر فریقین کو بھی ایک جگہ اکٹھا کرنے کے لئے سر گرم عمل رہتے ہیں تا کہ پاکستان کی ہاسپٹیلٹی ، ٹریول ، ٹورزم انڈسٹری اور کلنری آرٹس سے متعلقہ خدمات کی ترقی کے لئے مہمات کے باقاعدہ آغاز کی خاطر ایک جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے ۔ احمد شفیق ، پاکستان کے معروف ترین تدریسی ادارے کوتھم کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیں ۔ اس وقت ، کوتھم پاکستان کے دس بڑے شہروں میں اپنے کیمپسز کامیابی سے چلا رہا ہے