پنجاب میں زرعی شعبہ کے فروغ کیلئے چین کے ساتھ مفاہمت کا معاہدہ
راولپنڈی(اے پی پی)پنجاب میں زرعی شعبہ کے فروغ کے لیے چین اور پاکستان کے مابین مفاہمت کا معاہدہ طے پا گیا ۔محکمہ زراعت راولپنڈی کے مطابق زرعی شعبہ میں تحقیق و ترقی کے فروغ کے لیے چینی صوبہ جیلین کے ایگریکلچر کمیشن اورمحکمہ زراعت پنجاب کے مابین مفاہمت کی یادداشت کے تین معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں ۔اس موقع پروائس ڈائریکٹر جنرل جیلین ایگریکلچرل کمیشن وانگ جنیانگ ، ڈویژن ہیڈ فارن اکنامک ڈویژن ہاؤ شیاہووا اور محکمہ زراعت پنجاب کے اعلی حکام موجود تھے۔ باہمی مفاہمت کی یادداشت کے معاہدوں کے تحت عوامی جمہوریہ چین کے صوبہ جیلین کے ایگریکلچرل کمیشن اور محکمہ زراعت حکومت پنجاب کے درمیان زرعی شعبہ میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ میں باہمی تعاون کا فروغ ، وانگ جنیانگ (وائس ڈائریکٹر جنرل ،جیلین ایگریکلچرل کمیشن )اوردونوں ممالک کے درمیان اناج کے ذخیرہ کے لیے گوداموں کی تیاری میں فنی معاونت کا فروغ شامل ہے۔