لاہو ر سٹاک مارکیٹ
لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے تیسرے روزتیزی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر77 کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا13 -کمپنیوں کے حصص میں اضافہ7کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 57کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا ۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس51.63پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5685.29 پر بندہو ا۔ مارکیٹ میں کل 5 لاکھ 37 ہزار 400 حصص کا کاروبارہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز5 لاکھ64ہزار200حصص کا لین دین ہوا۔
مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے 2 لاکھ 7ہزارحصص ۔ سدرن الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ 71ہزار 500حصص۔ جبکہ این آئی بی بنک لمیٹڈکے50ہزارحصص فروخت ہوئے۔گزشتہ روز سب سے زیادہ اضافہ شیزان انٹرنیشنل لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت26.00 روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی نشاط ملز لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت0.58روپے کم ہو گئی۔