فیڈرل انسپکٹر ریلوے اور ڈی ایس لاہور ڈویژن کا لاہور ،ساہیوال سیکشن کا معائنہ
لاہور(خبر نگا رخصوصی) فیڈرل انسپکٹر ریلوے اور ڈی ایس لاہور ڈویژن کا لاہور -ساہیوال سیکشن کا تفصیلی معائنہ ۔پل،ٹریک،بلڈنگ اور ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا اور اچھی کارکردگی والے ریلوے ملازمین کو نقد انعامات سے نوازا۔گزشتہ روز فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر ریلوے میاں محمد ارشد،ایڈیشنل جنرل منیجر مقصود النبی،ڈویژنل سپرینڈنٹ وقار احمد شاہد،چیف انجینئر فرخ محمود غلزئی نے دیگر افسران کے ہمراہ لاہور -ساہیوال سیکشن کا تفصیلی معائنہ کیا اور اس دوران لاہور اور ساہیوال کے درمیان آنے والے ریلوے سٹیشن لاہور کینٹ،کوٹ لکھپت اور کسان سمیت دیگر سٹیشنوں کا معائنہ کیا اور ان کی بلڈنگ،ریکارڈ،ٹریک اور پل کا جائزہ لیا اس دوران مذکورہ افسران نے اچھی کارکردگی دیکھانے والے ریلوے سٹیشن یوسف والا کے سٹیشن منیجر اشرف بھٹی کو ایک ہزار روپے، گیٹ کیپر ظفر اقبال کو3ہزار،گینگ نمبر8انڈر پی ڈبلیو آئی اوکاڑہ کو 5ہزار روپے نقد انعام دیا۔