مسلم لیگ (ن)کی قیادت معاشی انقلاب کی علمبردار ہے، حاجی حنیف

مسلم لیگ (ن)کی قیادت معاشی انقلاب کی علمبردار ہے، حاجی حنیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممتازرہنما اوریونین کونسل35 سے نومنتخب چیئرمین حاجی محمدحنیف نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کے معاشی ویژن کاجادوچل گیا۔خادم پنجاب میاں شہبازشریف شفافیت کی علامت ہیں۔لاہورمیں حالیہ بلدیاتی الیکشن کے سلسلہ میں مسلم لیگ (ن) کی تاریخی کامیابی کاکریڈٹ نوجوانوں کے محبوب قائد میاں حمزہ شہبازکوجاتا ہے ۔میاں شہبازشریف اورحمزہ شہبازکے ہوئے پنجاب حکومت کے تعمیراتی منصوبوں کافنڈکوئی ہڑپ نہیں کرسکتا ۔مسلم لیگ (ن)کی قیادت معاشی انقلاب کی علمبردار ہے۔ پاکستان معاشی طورپرٹیک آف کی پوزیشن میں آگیا ،بدامنی اوربدعنوانی کاسیاہ دورعنقریب قصہ پارینہ بن جائے گا۔وہ رنگ محل میں اپنے اعزازمیں ایک استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے۔حاجی محمدحنیف نے مزید کہا کہ قومی وسائل میں نقب لگانیوالے چوروں کااحتساب ضرورہوگا۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت دہشت گردوں اور بدعنوانوں پرہرگزرحم نہیں کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام جمہوریت کیخلاف مزاحمت کرنیوالے عناصر کومستردکردیں گے۔حکومت پرتنقیدبرائے تنقیدکرنیوالے سیاستدانوں کے پاس اپناکوئی ایجنڈا نہیں ،بہترہے کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے والی منفی سوچ ترک کردی جائے ۔انہوں نے کہا کہ آج عوام حقائق اورکارکردگی کی بنیادپرموازنہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،انہیں گمراہ نہیں کیاجاسکتا ۔ یہ آپس میں الجھنے کاوقت نہیں بلکہ ہمیں متحدہوکردہشت گردوں کوفناکرنا اورعوامی مسائل سلجھاناہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ملک تشدداورتصادم کی سیاست کامتحمل نہیں ہوسکتا،قومی یکجہتی کاراستہ قومی مفاہمت سے ہوکرجاتا ہے۔اس وقت ہمارے درمیان نفاق کاپیغام دشمن قوتوں کوتقویت دے گا،اسلئے باہمی اختلافات کوفراموش کرتے ہوئے پاکستان کے اندراورباہرسرگرم دشمنوں کوکچلناہوگا۔