موجودہ حکومت کے پاس عوامی مسائل حل کرنے کا کوئی ایجنڈہ نہیں، میاں ایوب
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے پاس غریب عوام کے مسائل و مشکلات کو کم کرنے اور معاشی طور پر پسماندہ عوام کی خوشحالی کے لئے نہ تو کوئی پروگرام ہے اور نہ ہی یہ بات حکمرانوں کے ایجنڈے میں شامل ہے غربت کی چکی میں پسنے والے عوام روز بروز حکومت کی ناقص پالیسوں کی وجہ سے غریب سے غریب تر ہو رہے ہیں جبکہ دوسری طرف امیر ۔امیر سے امیر تر ہوتے چلے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس میں بھی کوئی شک نہیں ہے کہ حکمرانوں کے ذاتی کاروبار اور اثاثو میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے لیکن ان حکمرانوں نے اپنے اثاثے بڑھانے کے علاوہ عوام کو غربت ،مہنگائی،بھوک ،بے روزگاری اور بے بسی سے نجات دلانے کے لئے کچھ نہیں کیا ہے ۔