کسی میں دم نہیں کہ وہ پرویزمشرف کاراستہ روکے، الطاف شاہد

کسی میں دم نہیں کہ وہ پرویزمشرف کاراستہ روکے، الطاف شاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ کسی میں دم نہیں جوہمارے قائد اورمحافظ پاکستان پرویزمشرف کاراستہ روکے۔اے پی ایم ایل کاسیاسی وجودایک زندہ حقیقت ہے،پرویز مشرف کے سیاسی وتنظیمی فیصلے درست اوردوررس ہوتے ہیں ۔ڈاکٹر محمد امجد کی قیادت میں اے پی ایم ایل کے کارکنان اپنے قائدپرویز مشرف کی پشت پرکھڑے ہیں۔ڈاکٹر محمدامجد کی تنظیمی صلاحیتوں نے اے پی ایم ایل کوچارچاندلگادیے ۔پرویز مشرف نے درست فیصلہ کیا،ہمارے کارکنان جعلی بلدیاتی الیکشن کاحصہ نہیں بن سکتے تھے ۔نااہل اورجعلی حکمرانوں کی بلدیاتی ا لیکشن میں نام نہادکامیابی کارکردگی نہیں بلکہ'' کاریگری'' کاشاخسانہ ہے۔عوام نے انہیں مینڈیٹ دیا نہیں بلکہ شہری اداروں کی طاقت سے چھیناگیا ہے۔حکمرانوں کے حواریوں کوجتوانے کیلئے ڈی سی اوزاورڈی پی اوزکی مددسے بلدیاتی الیکشن کوسلیکشن بنادیا گیا ۔وہ اے پی ایم ایل کی آرگنائزنگ اورمشاورتی کمیٹیوں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔چودھری محمدالطاف شاہدنے مزید کہا کہ پنجاب میں نوازلیگ جبکہ سندھ میں زرداری لیگ کی بدعنوانی اوربدانتظامی کی کہانیاں عام ہیں توپھر کس طرح عوام انہیں ووٹ دے سکتے ہیں توپھر یہ کس طرح جیت گئے ۔حکمران کرپشن کی طرح دھونس دھاندلی میں بھی حد سے تجاوزکرجاتے ہیں اوراس کاجعلی نتیجہ کسی کوہضم نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ اگرحکمران جماعت انیس بیس کے فرق سے کامیاب ہوتی توشاید کسی کوانتخابی نتائج پریقین آجاتا مگر نوازلیگ اورزرداری لیگ کی ملی کامیابی سوفیصد جعلسازی اورشعبدہ بازی کانتیجہ ہے ۔نااہل حکمران زیادہ دیرتک جعلی مینڈیٹ کے پیچھے نہیں چھپ سکتے ۔انہوں نے کہا کہ احتساب کاشکنجہ کسی وقت بھی قومی لٹیروں کودبوچ لے گا لہٰذاء حکمران اس وقت سے ڈریں اورڈیلیورکریں ۔ حکمرانوں کے بیانات نہیں اقدامات سے آفت زدگان کوریلیف ملے گا۔