سیڑھیوں پر بچے کو جنم دینے کا واقعہ حکمرانوں کیلئے ایک لمحہ فکریہ ہے،ثمینہ گھرکی

سیڑھیوں پر بچے کو جنم دینے کا واقعہ حکمرانوں کیلئے ایک لمحہ فکریہ ہے،ثمینہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ پہلے بھی کہا تھا اور اب بھی کہتے ہیں کہ عوام کی اشد ضرورت ہسپتال اور تعلیم ہیں اور ان دونوں اہم عوامی شعبوں کی حالت کو بہتر بنانے کی طرف عوام کی کوئی توجہ نہیں ہے لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں عورت کا سیڑھیوں پر بچے کو جنم دینا حکمرانوں کے لئے ایک لمحہ فکریہ ہے اگر صوبے بھر میں سڑکوں کے جال کی بجائے ہسپتالوں کا جال بچھایا جاتا تو آج یہ افسوسناک واقعہ نہ پیش آتا لاہور شہر کے ہر سرکاری ہسپتال کی حالت نہ گفتہ بہ ہے اور اسی طرح سے زچہ و بچہ دونوں کی زندگیاں خطرے میں پڑی ہوئی ہیں لیکن حکمرانوں کو اس کی زرا سی بھی فکر نہیں ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بجلی، پانی، صحت، تعلیم اور روزگار جیسی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کی بجائے حکومت اربوں روپے فضول اور غیر ضروری سکیموں پر خرچ کر رہی ہے عوام کوسڑکوں اور پلوں کی نہیں بلکہ صحت اور معیاری تعلیم کی ضرورت ہے زاتی تشہیر کے منصوبے بنانے کی بجائے عوامی فلا ح و بہبود کے منصوبوں کی اولین ضرورت ہے۔