حکومت جعلی سروے کروانے کے بجائے عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرے، عابد صدیقی

حکومت جعلی سروے کروانے کے بجائے عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرے، عابد صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ مقبولیت میں اضافہ جعلی سروے کرانے سے نہیں ہو سکتی،مسلم لیگ ن کو عوام کو ریلیف دینا ہو گا، ن لیگ ہر شعبہ میں ناکام ہوگئی ہے ،اس جماعت نے ہمیشہ جعلی ووٹوں کے ذریعہ اقتدار میں آنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ لاہور کی جماعت لاہور میں ہی شکست کھا چکی ہے ،آئندہ انتخاب میں یہ رائے ونڈسے بھی کامیابی حاصل نہیں کرسکے گی ،انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے خاطر مشکل وقت میں مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا ،ہم نے حکومت نہیں جمہوریت بچائی لیکن ن لیگ نے پھر جمہوریت کو کمزور کرنے کا عمل شروع کردیا ہے اور اب اس جماعت کے کارکنا ن کھل کر اپنی قیادت کے خلاف بول رہے ہیں،اس جماعت میں بغاوت کے آثار نمایاں ہیں ،وزراء ایک دوسرے سے کلام نہیں کرتے۔