قصور ویڈیوسکینڈل کیس کی سماعت آج ہو گی

قصور ویڈیوسکینڈل کیس کی سماعت آج ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار )انسداد دہشت گردی کی عدالت میں قصور ویڈیوسکینڈل کیس کی سماعت آج 5نومبر کو ہوگی ۔پچھلی تاریخ پیشی پر پولیس نے 9 سے زائد مقدمات میں گرفتار ملزمان کو سخت سکیورٹی میں عدالت کے روبرو پیش کیاتھا۔ملزموں کے وکیل کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ پولیس نے میڈیا کے دباو پر بے بنیاد مقدمات درج کئے ہیں ملزموں کا واقعہ سے کوئی تعلق نہیں تاہم عدالت عالیہ نے اس مقدمہ کی کارروائی روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف درج مقدمات میں سے دہشت گردی کی دفعات خارج کرنے کے معاملے پر عدالت عالیہ نے حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے جس پر عدالت نے کیس کی مزیدسماعت آج 5نومبر تک ملتوی کر دی تھی ۔