تنظیم اتحاد امت پاکستان کا زلزلہ متاثرین اور احتساب کانفرنس بارے اجلاس آج ہو گا

تنظیم اتحاد امت پاکستان کا زلزلہ متاثرین اور احتساب کانفرنس بارے اجلاس آج ہو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی)زلزلہ متاثرین اوراحتساب کانفرنس کے سلسلہ میں تنظیم اتحاد امت پاکستان کا اہم اجلاس آج جمعرا ت 2بجے تنظیم کے آفس میں ہوگا ۔یہ بات چیئرمین تنظیم اتحاد امت پاکستان محمد ضیاء الحق نقشبند ی نے اپنے بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ اجلاس میں زلزلہ متاثرین کے لیے سامان کی روانگی اور وہاں پر سامان کی تقسیم کے حوالے سے لائحہ عمل بنایا جائے گا۔جبکہ اجلاس میں تنظیم اتحاد امت پاکستان کے زیر اہتمام رواں ماں میں منعقد ہونے والی احتساب کانفرنس کے حوالے سے بھی غوروفکر کیا جائے گا۔



اجلاس میں تنظیم اتحادامت پاکستان کے ایگزیکٹوبورڈ کے ممبران جن میں علامہ محمد نعیم جاوید نوری،مفتی مسعودالرحمن، حاجی محمد ندیم ،مفتی محمد قیصر شہزاد نعیمی ،مفتی ابو بکر اعوان ایڈووکیٹ،رضوان یونس ،انجم شہزاد،قاری غلام حسین نقشبندی،عظیم صلاح الدین قادری ،قاری محمد رفیق نقشبندی،سید شفاعت علی اوردیگر شرکت کریں گے ۔