مقدمے کی فائل غائب کرنے میں ملوث سول عدالت کے اہلمد کی ضمانت خارج
لاہور(نامہ نگار) سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن پرویز علی شاہ نے عدالت سے مقدمے کی فائل غائب کرنے کے کیس میں ملوث سول عدالت کے اہلمد ذیشان امین کی ضمانت خارج کردی جس کے بعدملزم احاطہ عدالت سے فرار ہو گیا۔سپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں سول عدالت کی فائل گم کرنے کے کیس میں ملوث سول عدالت کے سابق اہلمد ذیشان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ،عدالت میں اینٹی کرپشن نے بتایا کہ ملزم کے خلاف سول جج نوازش خان نے انکوائری کے بعد اینٹی کرپشن کومقدمہ کی درخواست دی جس پر انہوں نے بھی اپنے طور پر انکوائری کی جس میں ملزم کی طرف سے عدالت کی فائل غائب کرنے کا الزام ثابت ہوا ہے ،یہ مقدمہ سول جج نوازش خان کی رپورٹ پر درج کیا گیا تھا ،عدالت نے وکلا ء کی بحث کے بعدذیشان کی ضمانت کارج کردی جس کے بعد ملزم عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔