سانحہ یوحنا آباد، مقدمے کا چالان پیش نہ کرنے پر ڈی ایس پی عدالت طلب
لاہور(نامہ نگار)انسداددہشت گردی کی عدالت نے یوحناآبادمیں دوافرادکوزندہ جلانے کے مقدمے کامکمل چالان پیش نہ کرنے پرڈی ایس پی اقبال حسین شاہ کو 30 نومبر کو طلب کرلیا۔انسداددہشتگردی کی عدالت میں نشتر کالونی پولیس نے یوحناآبادچرچ دھماکے کے بعدہنگامہ آرائی کرنے اوردوافرادکوزندہ جلانے کے کیس میں ملوث زکریااقبال سمیت دیگر کے ملزمان کاچالان پیش کررکھا ہے۔عدالت کوبتایاگیاکہ پولیس نے مکمل چالان ابھی تک پیش نہیں کیا۔اس پرعدالت نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی نشتر کالونی اقبال حسین شاہ کو30 نومبر کے لئے نوٹس جاری کردیا۔عدالت میں ملزمان زکریااقبال، اسلم،راحیل،ساجدراجہ،عرفان اوردیگرکے وکیل طاہربشیر ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ پیش کیا، کیس کے تمام ملزمان کی حاضری مکمل کرنے کے بعدسماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی گئی۔