نیشنل فرٹیلائزرکمپنی کے جنرل منیجر سمیت 10 ملزمان کا 15روزہ جسمانی ریمانڈ

نیشنل فرٹیلائزرکمپنی کے جنرل منیجر سمیت 10 ملزمان کا 15روزہ جسمانی ریمانڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج عبدالستار نے نیب پنجاب کو نیشنل فرٹیلائزرکمپنی کے جنرل منیجر کامران سعیداوردس دیگر ملزمان کا 15روزکا جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔احتساب عدالت میں نیب پنجاب نے فرٹیلائزرکمپنی میں ایک ارب سیزائدرقم خرد بردکرنے کے الزام میں جنرل منیجرکامران سعید اور10مارکیٹنگ منیجرزشعیب علی طور، سیداعجازحسین بخاری، عبدالمنان،توثیق احمد، منیب احمد، صلاح الدین،سلمان خان نیازی،فیضان رسول اوراظہرافضل کوگرفتارکرکے عدالت میں پیش کیا۔عدالت کوبتایاگیا کہ ملزمان نے کھادکی مقررکی گئی نئی قیمت کے مطابق فروخت کی بجائے اس کوپرانی قیمت پرفروخت کیااوراس طرح ملزمان نے ایک ارب سے زائدرقم بٹور لی۔نیب نے استدعا کی کہ بٹوری گئی رقم ملزمان سے برآمدکرنی ہے ریمانڈدیا جائے۔عدالت نے رکارڈ کی پڑتال اوروکلاکی بحث کے بعدجنرل منیجرکا15روزجبکہ دیگر 10ملزمان کا11روزکا جسمانی ریمانڈدیتے ہوئے انہیں پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے ۔