اداکارہ ہنسیکا کو ڈائریکٹر انیل شرما نے کاسٹ کرلیا
ممبئی( نیٹ نیوز) بھارتی اداکارہ ہنسیکا نے کہا ہے کہ مجھے ڈائریکٹر انیل شرما نے اپنی فلم میں کاسٹ کرلیا ہے جس میں میرا کردار بہت پارو فل ہے اور شائقین اس کردار میں مجھے ضرور پسند کریں گے اس فلم کی شوٹنگ کا جلد آغاز ہوجائے گا میری کوشش ہے کہ میں نے اب تک جیسا کام کیا ہے اسی طرح مستقبل میں بھی معیاری کام کرکے شائقین کے دل جیتنے کی کوشش کروں میری کوشش ہوتی ہے کہ میں شائقین کو مختلف کرداروں میں نظر آؤں میں ایک وقت میں صرف ایک فلم میں ہی اداکاری کرنا پسند کرتی ہوں ۔