آنیوالی فلمیں شائقین کو بہت پسند آئیں گی،زویا کمار
ممبئی( نیٹ نیوز) بھارتی ماڈل و اداکارہ زویا کمار نے کہا ہے کہ میں اس وقت دو فلموں میں کام کررہی ہوں جن میں میرے کردار بہت پاور فل ہیں اور شائقین مجھے ان کرداروں میں ضرور پسند کریں گے میری خواہش ہے کہ میں ایسے کردار ادا کروں جو شائقین کو ہمیشہ یاد رہیں شوبز میں شہرت حاصل کرنا بہت مشکل ہے اور شہرت کے حصول کے لئے بہت زیاد ہ محنت کرنا پڑتی ہے میری کوشش ہے کہ میں اچھے کردارادا کرکے ہمیشہ شائقین کے دل جیت سکوں اور اس کیلئے میں محنت کا سلسلہ جاری رکھوں گی اداکاری کا شوق جنون کی حد تک ہے اور میری کوشش ہے کہ میں ہر اداکار کے ساتھ فن کا مظاہر ہ کروں اس طرح اداکار کو بہت کچھ سیکھنے کوملتا ہے ۔