مرد اداکاروں کے برابر معاوضہ،سونم کپور نے مہم تیز کردی
ممبئی (اے پی پی) اداکارہ سونم کپور نے مرد اداکاروں کے برابر معاوضوں کیلئے اپنی مہم تیز کردی ۔ سونم نے کہا ہے کہ اداکارائیں صرف کم معاوضے دینے کا رونا رونے کی بجائے عملی طور پر سامنے آئیں اور اس فلم میں کام کرنے سے انکار کردیں جس میں ان کا معاوضہ ساتھی مرد اداکار سے کم ہو۔ اداکارہ نے کہا کہ اداکارائیں اپنے حق کیلئے لڑیں یا پھر شکایت نہ کریں۔