ہمیشہ شائقین کے دل جیتنا چاہتی ہوں، اداکارہ شروتی حسن
ممبئی(نیٹ نیوز) بھارتی اداکارہ شروتی حسن نے کہا ہے کہ جب شائقین میری فلم پسند کرتے ہیں تو بہت خوشی ہوتی ہے اور مجھ میں کام کرنے کا جذبہ مزید بڑ ھ جاتا ہے جب کہ جب فلم پسند نہ کی جائے تو بہت دکھ ہوتا ہے میری کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنے پرستاروں کے لئے محنت سے کام کروں اور وہ میر ی اداکاری کو پسند کریں اب تک میں نے جتنی بھی فلموں میں کام کیا ہے خوشی اس بات کی ہے کہ شائقین نے میرے کام کو بہت پسند کیا ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں بھی یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا اور میں شائقین کے دل جیتتی رہوں گی۔