فلم’’ ایم ون فایؤ ‘‘کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

فلم’’ ایم ون فایؤ ‘‘کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیو یارک (این این آئی) سنسنی اور ایکشن سے بھر پور جاسوسی کی داستان پر مبنی ہالی وڈ کی نئی فلم’’ ایم ون فایؤ ‘‘کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ۔جاسوسی کارروائیوں پر مبنی فلم 4 دسمبر کو امریکہ میں ریلیز کی جائے گی۔ جاسوسی کارروائیوں پر مبنی فلم کی کہانی ایک خفیہ ادارے کے سربراہ کے گرد گھومتی ہے جو لندن میں پولیس حراست سے فرار ہونے والے ایک شدت پسند کو پکڑنے کی جستجو میں ہوتا ہے۔ فلم 4 دسمبر کو امریکہ میں ریلیز کی جائے گی فلم کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ فلم بہت محنت سے تیار کی ہے اور امید ہے کہ شائقین کو بہت پسند آئے گی۔

مزید :

کلچر -