کنگنا رناوت نئی فلم میں 85 سالہ بوڑھی عورت کا کردار ادا کرینگی

کنگنا رناوت نئی فلم میں 85 سالہ بوڑھی عورت کا کردار ادا کرینگی
کنگنا رناوت نئی فلم میں 85 سالہ بوڑھی عورت کا کردار ادا کرینگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت فلمساز شیکھر کپور کی فلم میں ادھیڑ عمر عورت کا کردار ادا کریں گی۔ کنگنا نے اپنی ایک حالیہ بات چیت میں کہا ہے کہ انہیں شیکھر کی طرف سے 85 سالہ بوڑھی عورت کے کردار کی پیش کش ہوئی ہے جس پر ان کے ساتھ بات شروع ہے۔ 28 سالہ کنگنا نے کہا کہ ان کیلئے یہ ایک چیلنجنگ کردار ہوگا۔ اداکارہ نے وضاحت دی کہ وہ شیکھر کپور کی فلم ’’پانی‘‘ میں یہ کردار ادا نہیں کررہیں بلکہ یہ کردار ان کی اگلی فلم کیلئے ہوگا۔ کنگنا نے کہا کہ فلموں میں ادھیڑ عمرکے کردار ادا کرنے کے بارے ان کا نظریہ فلم ’’امور‘‘ دیکھنے کے بعد بدل گیا تھا وہ اب فلموں میں ماں کا کردار نبھانے کو بھی تیار ہیں۔

مزید :

کلچر -