بھارت میں دو ماہ کے دوران ڈینگی بخار سے 40 ہلاک
نئی دہلی(اے پی پی) بھارت میں گزشتہ دو مہینوں کے دوران 40 افراد ڈینگی بخار سے ہلاک ہو چکے ہیں ۔ ، بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے بھارتی وزیر صحت ستیندر جینکا کا کہناتھا کہ دارلحکومت میں گزشتہ دس سالوں میں ڈینگی کے حوالے سے یہ سال بدترین ثابت ہوا ہے۔ماہ اکتوبر میں 6 ہزار 7 سو سے زیادہ لوگ ڈینگی میں مبتلا ہو ئے اور 40 افراد اعلاج میں تاخیر کی وجہ سے ہلاک ہو ئے جبکہ مجموعی طور پر ملک بھر میں 14 ہزار سے زیادہ افراد اس مرض میں مبتلا ہوئے ہیں۔ڈاکٹروں کے مطابق نئی دہلی میں ڈینگی بخار کا اتنا پھیلاؤ بہت سالوں سے رجسٹرڈ نہیں ہوا تھا۔ ہسپتال خوف زدہ لوگوں سے بھرے ہیں، اورہسپتالوں کے سامنے مریضوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔