اہم شخصیت کی روزنامہ پاکستان جوہانسبرگ کے بیوروچیف ندیم شبیر کو بہترین صحافی کا ایوارڈ ملنے پر مبارکباد

اہم شخصیت کی روزنامہ پاکستان جوہانسبرگ کے بیوروچیف ندیم شبیر کو بہترین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانیوں کی عوامی و سماجی اور سیاسی شخصیات کی بڑی تعدادنے پاکستان ہائی کمیشن پریٹوریا کی جانب سے روز نامہ پاکستان کے بیورو چیف ندیم شبیر کو بہترین صحافی کا ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی ہے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے،مسلم لیگ ن کیپ ٹاؤن کے صدر راشد بشیر سیال اور نائب صدر شہزاد بٹ نے کہا ہے کہ ندیم شبیر بیباک،نڈر صحافی ہیں اور انہوں نے جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل بہت اچھی طرح اجاگر کئے ہیں اور ان پر عمل درآمد بھی ہو رہا ہے۔جس پر پاکستانی کمیونٹی ندیم شبیر کی شکر گزار ہے جن کی کہنہ مشق صحافت کی بدولت دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں نے مسائل حل ہونے پر سکھ کا سانس لیا ہے،اور دلجمعی کے ساتھ اپنا کاروبار کر رہے ہیں اور ہم دعا گو ہیں کہ اسی طرح ان کا قلم مزید زور پکڑے،ان کی کام کے ساتھ لگن اور محنت قابل دید ہے ۔تحریک انصاف کے رہنماؤں ملک حماد اور یاسین گھمن نے بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ندیم شبیر نے صحافت کو ایک نئی جہت دی ہے اور ان کی صحافتی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ندیم شبیر کی صحافتی خدمات کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔مسلم لیگ ن جوہانسبر گ کے صدر خالد سلہریا نے کہا ہے کہ ندیم شبیر ایک نڈر صحافی ہیں اور ہم ان کو پاکستانی کمیونٹی کے مسائل اجاگر کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن ڈربن کے سینئر رہنما حیات خان،آصف عباسی،اؑ عجاز احمد،سجاد خان،وسیم احمدراجہ جاوید،چوہدری سجاد احمد،زاہد افضل سیکرٹری انفارمیشن پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن،پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن جوہانسبرگ کے جنرل سیکرٹری رستم بٹ، صدر چوہدری نشاط احمد،فنانس سیکر ٹری ملک عامر سجاد، انفارمیشن سیکرٹری محمد شاہد سندھو،کوآڈینیٹرعادل اسلام،سرپرست اعلیٰ اخلاق احمد سلفی،چئیر مین نور حسین،مناظر راجپوت،آصف عباسی،رانا سلیم خان،ملک زبیر،شہزاد احمد،شیخ عتیق احمد،احمد رضا بٹ،عنصر ورک ،امانت علی تارڑ،اور بہت سی دیگر اہم شخصیات بہترین صحافتی خدمات پر ندیم شبیر کو مبارکباد پیش کی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -