جنوبی چھاؤنی ، پولیس دوسرے کاموں میں مصروف ، مغوی تاجر بازیاب نہ ہو سکا
لاہور (کرا ئم سیل ) زمین نکل گئی یا آسما ن کھا گیا۔ شما لی چھا ؤ نی میں اغواء ہو نے والے تا جر کا انویسٹی گیشن پو لیس دو ما ہ گزر نے کے باوجود بھی کو ئی سرا غ نہ لگا سکی ۔مغوی کے بھا ئی نے الزا م عا ئد کیا ہے کہ اسکے بھا ئی کو با زیا ب کروا نے اور ملزم کو گرفتار کرنے کی بجائے پولیس نے ر شوت لے کر سازبا زکرلی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق امین پا ر ک الحمد سوسائٹی کار ہا ئشی24سا لہ ملک عمرجو شا ہ عا لمی ما ر کیٹ کا تا جر ہے ۔ مغوی کے بھا ئی قاسم کے مطا بق اسکے بھا ئی کو ستمبر میں کسی نے اغواء کیا ہے۔ جس کا مقد مہ نمبر 1352\15 نا معلوم افرا د کے خلا ف در ج ہے لیکن پو لیس اسکے بھا ئی کو با زیا ب نہیں کروا سکی ۔ اس نے اپنے مد د آ پ کے تحت شہر کے تمام ہسپتا لوں ، تھا نوں اور ہر ر شتہ دار سے معلوم کیا لیکن اسکے بھا ئی کا کسی کو نہیں پتہ، اس نے مز ید بتا یااکبر نے سال قبل ان سے 70لا کھ کے قر یب کراری کا ما ل اد ھا ر لیا اور جب ما ل کی ر قم کا تقاضہ کیا جا تا تو بچو ں کو اغوء کر نے کی د ھمکیا ں د یتاتھااسی بنا پر اسے مقد مے میں نا مزد کیا گیا لیکن تفتیشی افسر محمد حسین اسے گرفتا ر کر نے کے بجا ئے پرو ٹوکو ل د یتا ہے اور تھا نے میں نا شتے کروا تا ہے جب اسے کہا جا ئے کہ اسے حرا ست میں لے کر شامل تفتیش کیا جا ئے تو معصوف تفتیشی افسر کا کہنا ہوتا ہے کہ ایس پی نے گرفتا ر کر نے سے منع کیا ہے۔لواحقین نے مز ید بتا یا کہ اکبر کا نامزد کر نے کے بعد ان کو ایسی لا لز بھی مو صو ل ہو ئی ہیں جن میں کہا جا تا ہے کے اپنا کیس واپس لے لو اگر بھا ئی کوز ند ہ د یکھنا چا ہتے ہو تو ۔ مغوی کے بھا ئی کی اعلیٰ حکا م سے نو ٹس لینے کی اپیل ۔ اس حوالے سے ایس پی انو یسٹی گیشن کینٹ اسما عیل نے نما ئد ہ پا کستا ن سے گفتگو کرتے ہو ئے بتا یا کے مصروفیا ت کی وجہ سے تفتیش مکمل نہیں ہو ئی جلد با ز یا ب کرالیا جا ئے گا ۔لیکن ملزم کو گرفتا ری کے حوالے سے کو ئی مثبت جو اب نہیں د یا گیا ۔