وزیر اعلیٰ پنجاب نے فیکٹری زمیں بوس ہونے کی وجہ دریافت کرنے کیلئے2کمیٹیاں تشکیل دیدیں
لاہور(جنرل رپورٹر،خبرنگار خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب نے سند ر انڈسٹریل اسٹیٹ میں عمارت کے گرنے کی وجہ دریافت کرنے کیلئے2کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں جن میں سے ایک کا سربراہ سیکرٹری انڈسٹریز جبکہ دوسری کی کارروائی چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کے حوالے کی گئی ہے۔دونوں کمیٹیوں میں انڈسٹری،بلڈنگز اور دیگر اہم محکموں کے افسران کو شامل کیا گیا ہے جو جلد وزیر اعلیٰ کو رپورٹ پیش کریں گی۔