عابدشیرعلی میراچھوٹابھائی ہے اسے گلے لگاؤں گا،رانا ثناء اللہ

عابدشیرعلی میراچھوٹابھائی ہے اسے گلے لگاؤں گا،رانا ثناء اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ نے کہا ہے کہ عابدشیرعلی میراچھوٹابھائی ہے،جب بھی ہاتھ ملاؤں گاگلے بھی لگاؤں گا،اپنی مونچھوں کاپہلے بھی بہت خیال رکھتاہوں، عابدشیرعلی کے مشورے پر اور زیادہ خیال رکھوں گا،اگران کے پاس مونچھوں کاخیال رکھنے کیلئے کوئی ٹپ ہے تومجھ سے شیئرکریں اس پر عملدرآمد کروں گا۔وہ بدھ کونجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت عابد شیر علی کے بیان پر رد عمل دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں چھوٹے موٹے اختلافات جمہوریت کاحسن ہیں،جہاں تک فیصل آباد کے میئر کی بات ہے تو اس کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔

مزید :

صفحہ اول -