کالعدم تحریک طالبان گلگت میں سکیورٹی فورسز پر حملہ کر سکتی ہے ، وزارت داخلہ

کالعدم تحریک طالبان گلگت میں سکیورٹی فورسز پر حملہ کر سکتی ہے ، وزارت داخلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آن لائن)وزارت داخلہ نے گلگت بلتستان حکومت کو خبردار کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نانگا پربت اور چلاس واقعہ میں ملوث ملزمان کو چھڑانے کے لئے سکیورٹی فورسز پر حملے اور انہیں اغواء کرسکتی ہے ، یہ منصوبہ بندی ٹی ٹی پی کی ذیلی شاخ’’حمید‘‘ کررہی ہے ۔وزارت داخلہ کی جانب سے گلگت بلتستان حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کا ذیلی گروپ حمید اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کے لئے سکیورٹی فورسز ، پولیس تھانوں ، جیلوں پر حملے کرسکتا ہے اور جبکہ ٹی ٹی پی سکیورٹی اہلکاروں کو اغواء بھی کرسکتی ہے ، اس لئے گلگت بلتستان حکومت صورتحال پر نظر رکھے اور سیکیورٹی اہلکاروں ، تھانوں ، جیلوں سمیت اہم سرکاری املاک کی حفاظت کے لیے تمام حفاظتی اقدامات اٹھائے۔واضح رہے کہ جون 2013 میں آرمی کی یونیفارم میں ملبوس دہشت گردوں نے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں نانگا پربت بیس کیمپ پر حملہ کرکے 9 غیر ملکی سیاحوں اور ایک پاکستانی گائیڈ کو ہلاک کردیا تھا۔ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ حملے میں 12 دہشت گرد ملوث تھے، جن میں سے 5 کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ 7 کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا

مزید :

صفحہ اول -