کراچی ، لائنز ایریا میں رینجرز کا آپریشن ، سیاسی جماعت کے 3کارکن گرفتار

کراچی ، لائنز ایریا میں رینجرز کا آپریشن ، سیاسی جماعت کے 3کارکن گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (کرائم رپورٹر) لائنز ایریا سیکٹر ٹو میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران سیاسی جماعت کے 3کاکارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ فرئیر ، ڈالمیا اور شاہ فیصل کالونی میں پولیس نے کارروائی کے دوران6 ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔فشری سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ۔ کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کر رکھا ہے ۔ لائنز ایریا میں رینجرز اہلکاروں نے سرچ آپریشن میں مخصوص گھروں کی تلاشی کے دوران سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔فرئیر پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔ ڈالمیا اور شاہ فیصل کالونی میں پولیس مقابلے کے دوران 4 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان ڈکیتی سمیت دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھے ۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی ۔ دوسری جانب فشری کے قریب ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی