کراچی کی 10 فیصد آبادی ذیابطیس کے مرض میں مبتلا

کراچی کی 10 فیصد آبادی ذیابطیس کے مرض میں مبتلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کی 10 فیصد آبادی ذیابطیس میں مبتلا ہے، جن میں52 فیصد مرد40 فیصد خواتین اور 8فیصد بچے شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق شوگر سے بچنے کے لئے میٹھی چیزوں سے پر ہیز اور پریشانی سے بچنے کے لئے خود کو مصروف رکھا جائے۔ بچوں کو بر گر اور پیزا کا کم سے کم استعمال کرنا چاہیے۔ کمپیوٹر وڈیو گیم اور ٹی وی کا زیادہ دیر استعمال کم کیا جائے۔ اگر شوگر ہو جائے تو مستند معالج سے علاج کروایا جائے ۔ تفصیلات کے مطابق شہر کراچی کی 10 فیصد آبادی شوگر کے مرض میں مبتلاء ہے جس میں سے52 فیصد مرد40 فیصد خواتین اور 8فیصد بچے شامل ہیں مرض کا فوری علاج نہ کرانے ،کھانے پینے میں احتیاط نہ کرنے اور پریشانی پر قابو نہ پانے کی وجہ سے دن بہ دن شوگر کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ان خیالات کا اظہار سر سید میڈیکل کالج کے میڈیکل انچارج پروفیسر ڈاکٹرزمان شیخ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ شوگر کے مرض میں مبتلاء مریض اپنا علاج جنرل پریکٹشنر سے کرانے کی بجائے مستند معالج سے کرائیں۔انہوں نےء کہا کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ میٹھی چیزوں سے کا استعمال کم سے کم کریں اور پریشانی سے بچنے کے لئے خود کو مصروف رکھیں ۔ روزانہ کی ورزش کو معمول بنائیں۔انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کو برگر پیزا سمیت دیگر تمام غیر معیاری اشیاء کا استعمال کم کرائیں۔ موٹاپے کو کنٹرول کریں ۔جبکہ کمپیوٹراور ویڈیو گیمز پر کئی کئی گھنٹے بیٹھنے سے اجتناب کریں کیوں کہاس سے بھی موٹاپے کے ساتھ ساتھ دیگر امراض میں بھی اضافہ ہوتا ہے