نواز حکومت کی تمام تقرریاں بھارت نواز ہیں ، شیخ رشید

نواز حکومت کی تمام تقرریاں بھارت نواز ہیں ، شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز حکومت کی تمام تقرریاں بھارت نواز ہیں ۔ پی آئی اے سے لے کر کرکٹ تک سب ایسے لوگ تعینات کئے گئے ہیں جو بھارت کے منظور نظر ہیں ۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہریار خان بغیر دعوت کے ہی بھارت گئے ان کی جیب میں بھارتی موبائل سمیں ہوتی ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ان کی آواز کو کوئی نہیں سن سکتا مگر یہ ان کی غلط فہمی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی سیکولر سیاست سے پردہ اٹھ چکا ہے ۔ اندراگاندھی اور راجیو گاندھی کو مسلمانوں نے نہیں مارا بلکہ یہ کام سکھوں نے کیا تھا اور مودی حکومت نے مسلمانوں کا جینا حرام کر رکھا ہے اور محض گائے کا گوشت کھانے پر مسلمانوں کو قتل کیا جا رہا ہے ۔