تخت بھائی ، تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف ہڑتال ۔ فلائی کا اوور تعمیراتی کام بند

تخت بھائی ، تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف ہڑتال ۔ فلائی کا اوور تعمیراتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تخت بھائی (نمائندہ پاکستان )تخت بھائی فلا ئی اوور منصو بے پر تعمیراتی کا م کر نے وا لے ملا زمین نے کنٹر کشن کمپنی کی طر ف سے پا نچ ما ہ سے تنخو اہوں کی بند ش کے خلا ف بد ھ کے روز مز ید تعمیراتی کا م بند کر کے شد ید احتجا ج کیا ۔تفصیلا ت کے مطا بق تخت بھائی فلا ئی اوور منصو بے پر تعمیراتی کا م کر نے وا لی کمپنی ر یا ض ملک کنٹر کشن کمپنی کے در جنو ں ملازمین کو گز شتہ پا نچ ما ہ سے تنخوا ہوں کی ادا ئیگی نہیں کی گئی اور کمپنی کی طر ف سے ملا زمین کو کھا نا بھی بند کر دیا گیا جس پر بد ھ کے روز ملا زمین نے شد ید احتجاج کر تے ہو ئے مز ید کا م بند کر دیا اور تنخوا ہوں کی ادا ئیگی تک اپنا احتجاج جا ری ر کھنے کا اعلا ن کیا ۔انہوں نے کہا کہ کمپنی میں کا م کر نے وا لے متا ثرہ ملا زمین دور دراز علا قو ں سے تعلق ر کھتے ہیں اور عید الا ضحی پر بھی انہیں تنخوا ہ نہیں دی گئی جس کی و جہ سے انکے خاندان فا قہ کشی پر مجبو ر ہو گئے ہیں ۔انہوں نے کمپنی کے ما لک ممبر قو می اسمبلی ر یا ض ملک سے فوری طو ر پر ملا ز مین کو تنخوا ہوں کی ادا ئیگی کا مطا لبہ کیا اور مطا لبے کی منظو ری تک احتجا ج جا ری ر کھنے کا اعلا ن کیا ۔