سعودی عرب کے شمال مشرقی علاقوں میں موسلادھار بارشیں،دو جا ں بحق
جدہ(بیورو رپورٹ) سعودی عرب کے شمال مشرقی کمشنری حضر الباطن میں موسلادھار بارشوں سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئی، لگاتار بارش کی وجہ سے کمشنری کے اسکول بند کر دیئے گئے ہیں، سڑکیں اور گلیاں تالاب و ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں، اس وجہ سے 2افراد جاں بحق ہو گئے ان میں ایک پاکستانی شہری بھی شامل ہے جو کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا جبکہ ایک 12سالہ بچہ زیر قریب عمارت کے قریب بنے تالاب میں گر کر ڈوب گیا، 27مکانات اور 17گاڑیوں کو نقصان پہنچا،56افراد کو جو گاڑیوں سمیت سیلاب میں پھنس گئے تھے امدادی کارروائی کر کے انہیں بچا لیا گیا، 36شہریوں کی رہائش کا عارضی بندوبست کیا گیا، سول اور عسکری اداروں کے سربراہان بھی ان کے ہمراہ تھے، انہوں نے شہریوں کو یقین دلایا کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں متاثرین کی بھرپور مدد ہو گی، البتہ شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر اپنائیں اور پر خطرمقامات سے دور رہیں۔