عوامی مینڈیٹ چورقومی مجرم ،معاف نہیں کر ینگے،اعجازچوہدری

عوامی مینڈیٹ چورقومی مجرم ،معاف نہیں کر ینگے،اعجازچوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خا ن کے سیا سی مشیر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) بلدیا تی انتخابات میں عوام کے ووٹو ں سے نہیں بلکہ دھاندلی کر کے جیتی ہے ، (ن) لیگ کبھی بھی صاف اور شفاف انتخابات نہیں جیت سکتی حکمران جماعت ڈاکو ں،مجرمو ں اور ٹارگٹ کلر کی جماعت بن چکی ہے ۔ گزشتہ روز این اے 127 کی یو نین کونسل 234میں بلدیا تی ٹکٹ ہولڈر حاجی ولا یت گجر کی طرف سے منعقد کی گئی کارکنو ں کے اعزاز میں تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ بلدیا تی انتخابات میں (ن ) لیگ نے سرکا ری وسائل اورریاستی مشینری کو بے دریغ استعما ل کیا ہے ، عوام کا منیڈیٹ چرانے والے قومی مجرم ہیں قوم انہیں معاف نہیں کر یں گے ۔انہو ں نے کہا کہ پنجا ب میں ڈاکو راج قائم ہے صوبہ کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا ہے اور تحریک انصاف کے کارکنو ں ٹارگٹ کر کے قتل کیا جا رہا ہے اور وزیر قانو ن اپنی اور اپنی حکومت کی نا ایلیو ں ،نا کامیو ں کو چھپانے کیلئے جھوٹ کی بیساکیو ں کا سہارا لے رہے ہیں ، (ن) لیگ نے الیکشن کمیشن اور نادرا سے ملکر اس بار ووٹر لسٹو ں میں سب سے بڑ اگھپلا کیا ہے اور بڑے پیما نے پر عوام اپنے ووٹ کاسٹ کرنے سے محروم رہ گئے ۔ انہو ں نے کہا کہ خادم اعلیٰ کی نام نہاد گڈ گورننس سے عوام تنگ آچکے ہیں ۔ نذیر احمد چوہان اور حاجی ولا ئت گجر نے خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنو ں کے حو صلے بلند ہیں اور انشاء اللہ (ن) لیگ کی دھو نس ، دھاندلی غنڈہ گردی ، بدمعاشی کا ہر سطح پر مقابلہ کریں گے ۔
اعجازچوہدری

مزید :

صفحہ آخر -